Thursday | 28 March 2024 | 17 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 60 Category: Knowledge
Durood-e-Muhammadi

Assalamualaikum Warahmatullah

Can you please describe what is Durood-e-Mohammadi? Also can you please tell us what is its history and benefits of reading it?

Walaikumassalam Warahmatullah

الجواب وباللہ التوفیق

The words of Durood-e-Mohammadi have been documented in some books as follows:

اللہم صل علی سیدنا محمد وعلیٰ آل سیدنا محمد عبدک ورسولک النبی الامی بعدد انفاس الخلائق صلاۃ دائمۃ بدوام خلق اللہ۔

Upon diligent research we were unable to find these words or its virtues in the books of ahadith. Although reading this druood is correct but one should prefer reading those duroods which Rasulullah Sallallaho Alyhi Wasallam has read and have been proven and documented to be his words.

فقط واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 60 Category: Knowledge
درود محمدی کی تفصیل

 

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتی صاحب

کیا آپ ہمیں یہ بتا سکتے ہیں کہ درود ِ محمدی کیا ہے؟ مزید اس کے فضائل اور اس کی تاریخی اہمیت بتا سکتے ہیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب وباللہ التوفیق

بعض کتب میں درود محمدی کے یہ الفاظ لکھے ہیں:

اللہم صل علی سیدنا محمد وعلیٰ آل سیدنا محمد عبدک ورسولک النبی الامی بعدد انفاس الخلائق صلاۃ دائمۃ بدوام خلق اللہ۔

کتب ِاحادیث میں یہ درود اور اس کے فضائل تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل پائے، اگرچہ اس درود کو پڑھنا صحیح ہے ،لیکن بہتر یہ ہےکہ ان درودوں کو پڑھنے کا اہتمام کیا جائے جو نبی ﷺکی زبان ِ مبارکہ سے جاری اورمنقول و ثابت ہیں۔

یجوز في الأذکار المطلقۃ لإتیان لما ہوصحیح في نفسہ مما یتضمن الثناء علی اللّٰہ تعالیٰ، ولایستلزم نقصا بوجہ الوجوہ، وإن لم تکن تلک الصیغۃ ماثورۃ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ ۲۱؍ ۲۳۸)

قال الملا علي القاري بعد بحث: فأرادوا تعلیم الصلاۃ أیضاً علی لسانہ بأن ثواب الوارد أفضل وأکمل۔ (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، الصلاۃ / باب الصلاۃ علی النبي ا وفضلہا ۳؍۶ رشیدیۃ)۔

فقط واللہ اعلم بالصواب