Saturday | 20 April 2024 | 11 Shawaal 1445

Fatwa Answer

Question ID: 1332 Category: Dealings and Transactions
دادا کی جائیداد مے بہو اور پوتے کا حصّہ

اسسلام علیکم.
میرے والد کا انتقال میرے دادا سے پہلے ہوا ہے . لیکن انتقال سے پہلے دادا نے سب کے سامنے کہا تھا کے میری جائیداد مے جتنا دوسرے کا حق اتنا تیرا بھی ہے تیرے بیوی بیٹو کو دونگا . لیکن اب میرے چچا دینے سے مانا کر رہیں ہے کے تمہارا شہریت کے حساب سے حصّہ ہی نی بنتا . اسکا ذرا خلاصہ کریں کے ہمارا حصّہ ہے یا نہیں. اگر شہریت حصّہ نی ہے تو کیسے نی ہے.

اور دادا نے جو کہا تھا اسکے گوا بھی موجود ہے اور ایک پیپر پی لکھ کے اور سائن کر کے ب دے ہیں

الجواب وباللہ التوفیق

دادا کی موجودگی میں اگر کسی بیٹے کا انتقال ہوجائے اور بقیہ دوسرے بیٹے موجود ہوں اور اس کے بعد دادا کا انتقال ہوتواس صورت میں پوتا میراث سے محروم ہوگا، کیونکہ اصل میراث کا حق دار بیٹا ہوتا ہے نہ کہ پوتا،اس لئےاگر دادا نے اپنی حیات میں دینے کا جو ذکر کیا تھا اگر وہ دیدیتے تو پوتا اس کا مالک ہوتا،لیکن جب دیا ہی نہیں تو پوتا میراث سے محروم ہو گا، لیکن چچا کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اپنے بھتیجوں کے ساتھ حسن سلوک کرے۔ اور دادا کی میراث میں سے کچھ حصہ انہیں بھی دے۔بالخصوص اگر وہ ضرورت مند ہوں ۔
نوٹ: دادا نے جو بات تحریر کی ہےاس کودکھلا کر اس سے متعلق مسئلہ دوبارہ معلوم کرلیاجائے۔
فقط واللہ اعلم بالصواب