Friday | 29 March 2024 | 18 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 265 Category: Dealings and Transactions
Enrolling in 401k

Assalamualaikum,

I have recently got a new job.The company offered me 401k benefits and I have enrolled in it. According to the plan if I put 6% of the income the company will match 75%.The 401k for this company is maintained by vanguard .And vanguard invested it in Vanguard wellington fund admiral shares.This is all the information I have got.

I am really new to all this, and confused if this is halal or haram.Could you please guide me in right direction.

JazakAllah Khair

 

الجواب وباللہ التوفیق

We don’t know the details of this account and the points you have mentioned are not clear, therefore, we cannot advise you the Shar’i ruling in this regard, and till you were aware of the Shar’i ruling about it you should not have opened this account. But as you have got it opened you should relinquish it if possible. Please find out more details about this account and ask the question again, such as: What is the status of the amount taken from you? Whether it is optional or mandatory? What is the use of this amount / where is it spent? Whether you can take it or not? What are the plans of company about it? And in lieu of your amount, what is the status of the 75% company share and when is it given?

والسلام

Question ID: 265 Category: Dealings and Transactions
۴۰۱ کے اکاونٹ کا استعمال

 

 السلام علیکم  حال ہی میں میری نئی جاب لگی ہے ، میری کمپنی نے ۴۰۱کے اکاؤنٹ فراہم کرنے کی  پیشکش کی ہے، اور میں نے اپنے آپ کو اس میں شامل کر لیا ہے۔ اس پلان کے مطابق اگر میں اپنی تنخواہ کا ۶ فیصد اس اکاؤنٹ میں شامل کرتا ہوں تو کمپنی اپنی طرف سے ۷۵ فی صد  شامل کر دے گی۔ اس پلان کو وین گارڈ نامی ایک کمپنی  چلاتی ہے۔ وین گارڈ ، وین گارڈ ویلنگٹن ایڈمرل نامی اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کرتی  ہے۔ مجھے محض اتنی ہی معلومات اس سلسلے میں ہو سکیں ہیں۔ میرے لئے یہ تمام چیزیں بالکل نئی ہیں جس کی وجہ سے مجھے الجھن کا سامنا ہے۔ کیا اس طرح ۴۰۱ کے اکاؤنٹ میں پیسہ لگانا جائز ہے یا ناجائز؟

  جزاک اللہ خیرا۔

 

 الجواب وباللہ التوفیق

اس اکاؤنٹ  کی تفصیلات کا ہمیں علم نہیں ہے،اور جو باتیں آپ نے لکھیں ہیں وہ واضح نہیں  ہیں،اس لئے اس کا شرعی حکم بتلایا نہیں جاسکتا،اور جب تک آپ اس کے شرعی حکم سے واقف نہ ہوتے اس وقت تک اس اکاؤنٹ بھی نہیں کھلوانا چاہیئے تھا ،لیکن چونکہ آپ نے کھلوالیا ہےاس لئےاگراس سے علاحدہ ہونا ممکن ہوتو علاحدہ ہوجائیں۔اور اس اکاؤنٹ کی مزید تفصیلات کہ آپ سے لی گئی رقم کی حیثیت کیا ہے؟وہ اختیاری ہے یا اجباری ہے؟اور اس رقم کا مصرف کیا ہے؟کیا آپ اس کو لے سکتے ہیں یا نہیں؟اس سے متعلق کمپنی کے کیا پلان ہیں؟اوراس کے بدلہ میں  ۷۵ فیصد رقم کی حیثیت کیا ہے اور وہ کب دی جاتی ہے؟ان تفصیلات کی وضاحت کرکے مسئلہ معلوم کرلیں۔

والسلام