Thursday | 18 April 2024 | 9 Shawaal 1445

Fatwa Answer

Question ID: 288 Category: Permissible and Impermissible
Pizza Vapors mixing

Assalaamualaikum,

We have few pizza chains (Papa John's, Dominos, and Pizza Hut) that are owned by Muslims. What I would like to understand what is the Islamic ruling in regards to cross contamination that may be present during the preparation of the pizza. Primarily I have been told by a few people that when the pizza is cooked in the brick oven or stove, vapors from cheese and meat move freely from in the environment and it is common for them to cross-contaminate pizza cooking at the same time or even in the next batch. I would like to know if taking precautions to ensure separate cutting knife and changing of gloves in preparation is sufficient to be able to eat from these chains. I appreciate your time in looking into this matter.

Jazakallah

الجواب وباللہ التوفیق

If these tools and utensils are cleaned adequately that there is no effect of Haram meat or any impermissible thing then there is room for its consumption, however, if a person stays away from it then it’s much better.

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 288 Category: Permissible and Impermissible
پیزا کے بخارات کا آپس میں ملنا

السلام علیکم

یہاں امریکہ میں چند پیزا کی  ایسی دوکانیں ہیں جو چین کی مانند ہیں یعنی ان کی برانچ ہر جگہ موجود ہے، مثلا پاپا جانز، ڈامینوز اور پیزا ہٹ وغیرہ، ان  میں سے کچھ برانچز مسلمانوں کی ہیں۔ میرا سوال کراس کنٹامنیشن سے متعلق ہے یعنی کھانے اور پکانے کی اشیاء میں آپس میں گھل مل جانا، جس میں سے چند حرام ہوں اور دیگر حلال، لیکن ایک ہی دوکان میں ، ایک ہی جگہ پکانے وغیرہ کے دوران ہونے والا ملاپ۔مجھے لوگوں نے یہ بتایا ہے کہ جب پیزا پکانے کے لئے تندور نما جگہ میں ڈالا جاتا ہے تو وہاں آبی بخارات کی صورت میں مختلف پیزوں کے عناصر مثلا پنیر، گوشت کے اجزاء وغیرہ  ایک دوسرے میں مل جاتے ہیں، حتی کے ا ن پیزوں کے پکنے کے بعد اگلے پیزے جب پکائے جاتے ہیں تو پچھلوں کے بخارات ان میں تحلیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عام طور پر جو احتیاط اس میں لوگ برتتے ہیں وہ یہ ہے کہ پکنے کے بعد باہر آنے پر پیزا کے ٹکڑے وغیرہ بنانے  میں استعمال ہونے والے آلات کو دھلوا کر یا صاف کرا کے استعمال کراتے ہیں تاکہ گوشت یا دیگر اجزاء بلا گوشت کے پیزوں میں شامل نہ ہو جائیں۔ اوپر دی گئی تفصیل کی روشنی میں کیا یہ احتیاط جو عام طور پر لوگ کرتے ہیں کافی ہے؟ یا پھر ان جگہوں سے پیزا وغیرہ  نہ کھانا ہی احتیاط  ہے؟

جزاک اللہ۔

 

 

الجواب وباللہ التوفیق

اگر ان آلات اور برتنوں کی صفائی اچھے طریقہ پر ہوجائے کہ حرام گوشت یا کوئی  ناجائز چیز کا اس میں کوئی اثر نہ ہو تو اس کی گنجائش ہے،پھر بھی اگر کوئی شخص احتیاط کرتا ہے تو بہت اچھا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب