Thursday | 18 April 2024 | 9 Shawaal 1445

Fatwa Answer

Question ID: 58 Category: Miscellaneous
Relationship with Non Muslim Girl

Assalamualaikum Warahmatullah

I have a long story but I hope you can provide me some guidance.

Unfortunately I have been in a relationship with a Non-Muslim girl for couple of years now. When I met her I wasn't a practicing Muslim, but I now understand that it was not a good thing to do. For the past 4/5 months our contact has been severed due to problems with her parents. She did not contact me but during this time I made dua to Allah Subhanahu Wa Ta‘ala that if this girl does not accept Islam, may she never be brought back into my life. But after a few weeks she contacted me again and in my opinion it was a harmless phone conversation. But I still continued on making the same dua. I am not sure if making such a dua is permissible or not.

After that we did not have contact but I sent her a letter stating if she accepts Islam that is the only way we can move on together. After 4/5 days she contacted me and we decided that we would meet in a couple of weeks. But then she disappeared although we did not have any fights and she is usually not an arrogant person.

She is a female who liked staying at home and did not get involved in the vices some of European girls are involved in (e.g. clubbing, drinking etc.). She is obedient by nature and also insisted me to make decisions. This tells me that she is not an arrogant person, but on the other hand i do not understand her current behavior for constantly not contacting me. We barely spoke about Islam with each other and that is something I really regret. I had also made dua in past from Allah Subhanahu Wa Ta‘ala to show me a sign if she wanted to revert to Islam but I did not get any such signs or maybe I missed to see them.

My question now is, should I contact her and talk to her again and invite her to Islam or should i leave her alone? I am confused with the overall situation and need someone else to help me answer this questions. I do not want to get involved in calling her and then her not picking my calls up etc.

I will respect your answer and I will follow your advice InshahAllah.

JazakAllah Khair

Walaikumassalam Warahmatullah

الجواب وباللہ التوفیق

First of all it was impermissible to keep any relationship with her or meet her, you should repent and perform astaghfar. Apparently she has distanced herself from you due to your invitation to her towards Islam. You should not keep any contact with her and be away from her.

فقط واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 58 Category: Miscellaneous
غیر مسلم عورت سے تعلقات رکھنا

 

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

میری کہانی کچھ لمبی ہے، مگر میں امید کرتا ہوں کہ آپ میری رہنمائی فرمائیں گے۔

افسوس کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ میں ایک غیر مسلم لڑکی کے ساتھ کچھ برسوں سے مراسم رکھتا ہوں۔ جب میں اس سے ملا تھا تو میں اس وقت ایک باعمل مسلمان نہ تھا، لیکن مجھے اب اس بات کا علم ہے کہ جو میں نے کیا وہ غلط ہے۔ پچھلے ۴/۵ مہینوں سے ہمارا تعلق ختم ہوگیا ہے، کیونکہ اس کے والدین کی طرف سے کچھ سختی ہوئی ہے۔ اس دوران اس نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، میں نے اللہ پاک سے یہ دعا کی کہ وہ میری زندگی میں کبھی نہ لوٹے اگر وہ اسلام قبول نہیں کرتی تو۔ لیکن اس کے چند ہفتوں کے بعد اس نے مجھے پھر کال کی، میری رائے میں یہ ایک بے نفع و نقصان کال تھی۔ میں پھر بھی اللہ تعالی سے وہی دعا کرتا رہا۔ مجھے علم نہیں کہ ایسی دعا کا کیا جانا جائز ہے یا نہیں۔

اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہ ہوا البتہ میں نے اسے ایک خط بھیج کر اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی، اور اس کو ہمارے مستقبل میں ساتھ چلنے کے لئے شرط قرار دیا۔ ۴/۵ روز بعد اس نے مجھ سے رابطہ کیا اور ہم لوگوں نے یہ طے کیا کہ ہم دو ہفتوں کے بعد ملاقات کریں گے۔ لیکن اس کے بعد پھر وہ غائب ہو گئی، حالانکہ وہ اکھڑ لڑکی نہیں ہے اور نہ ہمارے درمیان کوئی لڑائی وغیرہ ہوئی تھی۔

وہ ایک ایسی لڑکی ہے جو گھر میں رہنا پسند کرتی ہے اور ان تمام خرافات میں نہیں پڑتی جن میں یورپ کی خواتین عام طور پر ملوث رہتی ہیں (مثلا شراب نوشی، کلبزوغیرہ میں ناچ گانے کے لئے جانا)۔ وہ فطری طور پر مان کر چلنے والی بھی ہے اور مجھ پر زور دیتی تھی کہ فیصلے میں ہی کروں۔ جس سے مجھے یہ معلوم ہوتا تھا کہ وہ ایک اکھڑ لڑکی نہیں۔ مجھے اس بات کا بھی دکھ ہے کہ ہم اسلام کے بارے میں ابھی کچھ صحیح سے بات بھی نہیں کر سکے تھے۔ میں نے ماضی میں اللہ تعالی سے یہ دعا بھی کی تھی کہ مجھے کوئی ایسی نشانی دکھا دیں جس سے مجھے یہ علم ہو جائے کہ وہ دین اسلام کو قبول کرنا چاہتی ہے یا نہیں، لیکن یا تو مجھے ایسی کوئی نشانی نہیں دی گئی یا پھر میرے دیکھنے میں غلطی ہو گئی۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا اب مجھے اس سے رابطہ کر کے بات کرنی چاہئے یا نہیں؟ میں اس پوری صورتحال سے بہت پریشان ہوں اور میں کسی اور کی رائے اس بارے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے۔ میں خود سے اپنے اس سوال کا جواب نہیں دے پا رہا ہوں۔ میں یہ نہیں چاہتا کہ میں اس کو کال کروں اور پھر وہ مجھے مستقل جواب نہ دے۔

جو جواب بھی آپ مجھے دیں گے میں اس کو بخوشی قبول کروں گا اور انشاءاللہ اس پر دل سے عمل بھی کروں گا۔ جزاک اللہ خیرا ۔

 

 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب وباللہ التوفیق

اولا آپ کا اس سے تعلق رکھنا اور اس سے ملاقاتیں کرنا ہی جائز نہیں تھا،اس سے توبہ واستغفار کریں،اور بظاہر ایسا محسوس ہورہا ہےکہ اسلام کی دعوت کی وجہ سے اس نے دوری اختیار کی، آپ بھی اس سےدور رہیں،اوراس سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھیں۔

فقط واللہ اعلم بالصواب