Can a muslim woman study at...
Follow up on istikhara dream results
Results of istikhara dream
Umrah
Talaq
Using Interest from Savings Account...
Halal Meat
Allegations while taking Khula
بلنگ
Zabiha halal restaurants in Makkah &...
Assalamualaikum,
Would you please describe briefly the situations when Sajda e Sahw is mandatory.
الجواب وباللہ التوفیق
Following are the reasons for the Sajdah e Sahw to be Wajib in Salat. When any one of these reasons will be found then the Sajdah e Sahw will become wajib:
(حلبی کبیر ۴۵۵، ۴۵۶، شامی بیروت ۲؍۴۷۴ – ۴۷۵ ، شامی زکریا ۲؍ ۵۴۳ – ۵۴۴) (بحوالہ کتاب المسائل)
Other situation could also occur necessitating Sajdah e Sahw, inquire the ruling about them when needed.
واللہ اعلم بالصواب
السلام علیکم
سجدہ سہو کن صورتوں میں واجب ہوتا ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق
نماز میں سجدۂ سہو واجب ہونے کے درج ذیل اسباب ہیں، ان میں سے جب بھی کوئی سبب پایا جائے گا تو سجدۂ سہو واجب ہوجائے گا:
(۱)کسی فرض یا واجب عمل کو اپنی اصل جگہ سے مقدم کردینا: مثلاً قرأت سے پہلے رکوع کرلیایا سورۂ فاتحہ سے پہلے سورت ملالی۔
(۲)کسی فرض یا واجب عمل کو اپنی اصل جگہ سے مؤخر کردینا: مثلاً پہلی رکعت میں ایک سجدہ بھول گیا اور دوسری رکعت میں یاد آنے پر تین سجدے کرلئے، یا سورۂ فاتحہ سورت کے بعد پڑھ لی۔
(۳) کسی فرض یا واجب کا تکرار کردینا: مثلاً رکوع دوبارہ کرلیا، یا ایک رکعت میں تین سجدے کرلئے۔
(۴)کسی واجب کی صفت کو بدل دینا: مثلاً جہری نماز میں امام نے آہستہ قرأت کردی یا سری نماز میں زور سے قرأت کی۔
(۵)کسی واجب کو ترک کردینا: مثلاً تشہد نہیں پڑھا، یا سورۂ فاتحہ چھوڑدی۔ (حلبی کبیر ۴۵۵، ۴۵۶، شامی بیروت ۲؍۴۷۴ – ۴۷۵ ، شامی زکریا ۲؍ ۵۴۳ – ۵۴۴) (بحوالہ کتاب المسائل)
اس کے علاوہ دوسری صورتیں بھی پیش آسکتی ہیں ان کا حکم ضرورت پڑنے پر معلوم کرلیں ۔
واللہ اعلم بالصواب