Monday | 18 March 2024 | 7 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 146 Category: Miscellaneous
Watching oneself and spouse dead in Makkah (Dream Interpretation)

Assalamualaikum Warahmatullah

Could you please provide me with the interpretation of this dream, I saw that me and my husband are in Makkah and it feels like we have went their with an intention to perform umrah, due to the reason that there aren’t many people around, just a few people who are busy in performing tawaf. I saw the haram’s floor and also saw that me and my husband have passed away. Our dead bodies lay down there with white covering. Immediately after looking at this scene there was a feeling of gratitude and happiness in my heart that Allah Subhanahu Wa Ta‘ala has given me and my husband the honorable death in His house. But I also started feeling the pain regarding my kids as to who will take care of them and understand their needs since the way they tell us their needs they will not be able to explain it to someone else. I saw this dream at the time of fajr salah. Please guide me in this respect and I will be really thankful to you, JazakAllahu Khaira.

Walaikumassalam Warahmatullahi Wabarakatuhu

الجواب وباللہ التوفیق

MashahAllah, the dream is really good, the good news conveyed in it is that you will InshahAllah definitely go for Hajj, however there is no specification of the time and year.

Wassalam

Question ID: 146 Category: Miscellaneous
حرم مکہ میں اپنی اور اپنے شوہر کی میت دیکھنا (خواب کی تعبیر)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتا دیجئے ،میں نے یہ دیکھا کے میں مکہ  معظمہ میں ہوں اور میں اپنے شوہر کے ساتھ وہاں پر موجود ہوں، اور ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم عمرے کی  نیت سے گئے ہوئے ہیں، چونکہ بہت زیادہ لوگ وہاں نظر نہیں آرہے ہیں  صرف چند ہی لوگ ہیں جو طواف میں  مشغول ہیں،میں نے یہ دیکھا کہ میں حرم میں ہوں ،اور وہاں کی زمینی ار د گرد کا حصہ ہے اُس کو بھی دیکھ رہی ہوں، اور یہ بھی نظر آرہا ہے کہ  میرا اور میرے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے ،اور ہماری میت وہاں سفید کپڑے میں ڈھک کر رکھی ہوئی  ہے،فوری طور پر اس چیز کو دیکھتے ہی  میرے دل میں شکر کا اور  خوشی کا  احساس ہوا کے اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر کے اندر مجھے اور  میرے شوہر کو موت کی سعادت  عطاء فرمائی ، لیکن ساتھ میں  یہ سونچ کر پریشانی فیل محسوس کرنے لگی کے اب  میرے بچوں کا  کیا ہوگا ،ان کا خیال کون رکھے گا ان کی خواہشات ہمیں ہو جس طرح سے بتاتے ہیں  وہ کسی اور کو اپنی ضروریات کسی اور کو نہیں بتاسکیں گے ۔اور یہ خواب مجھے فجر کے وقت  نظر آیا ہے۔ اور آپ اس سلسلہ میں میری رہنمائی فرمادیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔جزاک اللہ خیرا۔

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب وباللہ التوفیق

ماشاء اللہ خواب عمدہ ہے،خواب میں بشارت ہے کہ ان شاء العزیز آپ کو حج کی سعادت ضرور میسر آئے گی،البتہ وقت اور سال کی تحدید نہیں ہے۔

والسلام