Friday | 21 February 2020 | 27 Jamadiul-Thani 1441
Gold NisabSilver NisabMahr Fatimi
$4632.19$364.81$912.02

Fatwa Answer

Question ID: 512 Category: Miscellaneous
Islamic months based on calculations

Assalamualaikum,

It is a known fact, that Saudi Arabia follows calculation method for lunar months and yet claims for moon sighting, that includes Ramadan and Zul Hijjah. Can we follow their methodology?

Jazakallah

الجواب وباللہ التوفیق

The issue of moonsighting in Saudia though is objectionable in the view of several prominent Ulama and Muftiyan, however, as long as you live there you practice according to their moonsighting decision. In case of their decision to being wrong the related department will be responsible nor you.

It comes in Tirmidhi Shareef,

ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال الصوم یوم تصومون والفطر یوم تفطَرون والأضحی یوم تضحون (ترمذی شریف ۱/۱۵۰) 

 والعملُ علی ہذا الحدیث عند أہل العلم انّ لکل أہل بلد روٴیتہم (ترمذی شریف ۱/۱۴۸)

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 512 Category: Miscellaneous
سعودیہ میں رؤیت کا مدار

یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ سعودی عرب اسلامی مہینوں کی تعیین میں چاند  کی پیدائش کے حساب کا طریقہ   یعنی کیلکولیشن استعمال کرتا ہے اور پھر بھی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ  یہ تعیین چاند دیکھنے پر کرتا ہے، اسی طرح وہ رمضان اور ذوالحجہ کی بھی تعیین  کرتا ہے ،کیا ہم ان کے طریقے کے مطابق تعیین پر چل سکتے ہیں ؟

جزاک اللہ

الجواب وباللہ التوفیق

سعودیہ کے چاند کا مسئلہ متعدد اکابر علما ومفتیان کرام کے نزدیک مختلف وجوہ سے اگرچہ  بجا طور پر قابل اعتراض ہے،لیکن جب تک آپ وہاں رہیں تو وہاں کے چاند کے اعتبار سے عمل کرتے رہیں ، اور چاند کا فیصلہ غلط ہونے کی صورت میں ذمہ دار متعلقہ محکمہ ہوگا،آپ نہیں۔

ترمذی شریف کی روایت ہے: ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال الصوم یوم تصومون والفطر یوم تفطَرون والأضحی یوم تضحون (ترمذی شریف ۱/۱۵۰) 

 والعملُ علی ہذا الحدیث عند أہل العلم انّ لکل أہل بلد روٴیتہم (ترمذی شریف ۱/۱۴۸)

واللہ اعلم بالصواب